مقابلے كى كاميابياں

شيخ جاسم بن محمد بن ثانی قرآنی (انعامی) مقابلہ كو، اپنى ذمہ داریوں كےتصور، اوراسكے اپنے ايك ہونہار قرآنى جنريشن تيار كرنےوالے كارنامے ميں سال در سال ترقی واضافہ اور ساتھ ہى ساتھ ايك واضح اور امتيازى فرق بھى ديكهنے كو ملا ہے۔ اور مزيد يہ كہ اس مقابلہ ميں، - بعد كےسالوں ميں - انوكهے افكار، اور مزيد كميونٹيز كى شراكت كا اضافہ بھى كيا گيا اور ہر سال ايك نئى شكل دينے كے اعتبار سے نئى اور منفرد شكل دى گئى ۔
اور اوقاف واسلامی امور كے وزير، جناب ڈاكٹر غيث بن مبارك الكواری كے حكم سے صادر ہونے والے سنہ 2013 ء كےوزارتى فيصلہ نمبر 24 نے،مقابلہ كو مرتب كرنے والی ايك دائمی كميٹی كو تشكيل دے كر ايك نئی شروعات كی، جس نے ايك سخت اور ناہموار زمين كوہموار كركے وہاں پر مزيد نئی شاخائيں قائم كيں، اور ساتھ ہى ساتھ چند اور بھى كميونٹیز كو شامل كركے اس ميں كچھ ممتاز ذرائع ابلاغ كا اضافہ بھى كيا، جس كى وجہ سے قطر كی جديد تاريخ كا، يہ قديم ترين قرآنی مقابلہ كافی وسيع پيمانے پر ہونےلگا، يہاں تك كہ اس كے اكيسويں انعامی مقابلہ ميں ( صنفين ميں سے) شركت كرنے والوں كى كل تعداد 26960 تك پہنچ گئی۔

علمی تصور:
اس انعامى مقابلہ ميں مسلسل ہونے والی تجديد كےساتھ ساتھ، اس كى طرف سے منعقد ہونے والے اكيسويں نمبر كے مقابلہ ميں، مكمل قرآن كريم والى شاخ كی پھر سے تجديد كی گئی، جو اپنى شكل اور مواد كےاعتبار سے مكمل تھى اور مندرجہ ذيل طريقہ پر اس كى تقسيم كی گئی۔
• (دونوں صنفوں ميں سے) شہري حضرات كےلئےترتيل وتجويد كےساتھ ساتھ، قرآن كريم كا حفظ ۔
• رہائشی حضرات ميں سے عام حفاظ اور خاص حفاظ كے لئے دو الگ الگ قسميں ۔
• ساتھ ہی ساتھ ايك شاخ، صرف شہری حضرات ميں سے چند خاص قسم كے لوگوں كے لئے كھولی گئی، اور اس شاخ ميں، (5، 10، 15، 20 اور 25پاروں كو ترتيل وتجويد كے ساتھ ياد كرنے كى شكل ميں)، (قرآن كے) پاروں كی تحديد بھى كی گئی، اسكےعلاوہ گزشتہ سالوں كے مقابلے ميں امسال، اسى شاخ كے تحت منعقد ہونے والے مقابلہ كے انعام ميں (49%) كا اضافہ بھى كيا گيا ۔

فيصلہ كى ذمہ دارى قطرى شہرى كے لئے خاص كرنا:
مقابلہ ميں نام درج كرانے كے لئے عام اليكٹرانك سسٹم داخل كرنے، اور نوعمر لوگوں كی شاخ ميں، فيصلہ كى ذمہ دارى سونپنے سے متعلق ايك دوسرے نظام كا اضافہ كرنے كے ساتھ ساتھ، شركت كرنے والوں كی وسيع البنياد قرآني مقابلہ كى ترتيب كركے اس انعامی مقابلہ نے شہريوں كى مہارت ميں اضافہ كرنے،اور ان كے تجربا ت ميں مزيد اور بہترى پيدا كرنے كا اہتمام كيا ہے، اور ايسا كرنے كا سب سے پہلا فائدہ یہ ہوا كہ، اوقاف واسلامی امور كی وزارت كے اندر و باہر سے قابل اور تربيت يافتہ قطرى نوجوانوں پر مشتمل، اور فيصلہ كى صلاحيت ركھنے والى كميٹیيوں نے اُس شاخ كى جانچ پڑتال كى ذمہ دارى سنبھالى، جس كے انعامى مقابلہ ميں كم عمر بچوں نے حصہ ليا تھا ۔

ايك نيا قرآنی جنريشن (پيڑھی):
ايك منفرد قسم كے قرآنی جنريشن كو تيار كرنے ميں رغبت ركھتے ہوئے، اس مقابلہ نے اپنے بيسويں راؤنڈ ميں بھی، بارہ سال يا اس سےكم عمر كے شہري بچوں، نيز آٹھ سال يا اس سے كم عمر كے مقيم بچوں كے لئے ايك الگ شاخ قائم كی ۔
كم عمر والے بچوں كا مقابلہ امام محمد بن عبد الوہاب مسجد ميں ہوتا ہے جبكہ بچيوں كا مقابلہ معهد الدعوة والعلوم الإسلامية (دعوت اور اسلامى علوم كے انسٹيٹيوٹ) ميں ہوتا ہے، اور مقابلہ ميں شركت كرنے والوں كی تعداد سنہ: 2013 ء اور 2014 ء كے اندر دو ہزار تك پہنچ گئی ۔

اسلام كی وسعت ميں:
اداروں، تنظيموں، اور نجی شعبوں كے لئے ايك شاخ قائم كركے، اس مقابلے كے قائم كرنے والوں نے اسلام اور مسلمانوں كی خدمت ميں مسلسل وسعت پيدا كی، جس كے نتيجے ميں اب يہ شاخ كئى قسم كے مقابلوں پر مشتمل ہے، جن ميں سے چند مندرجہ ذيل ہيں:

أ- نئے مسلمان:
یہ خيال اس وجہ سے آيا كہ تاكہ، نئے مسلمانوں كے دل ودماغ ميں قرآن كريم راسخ ہوسكے، اور ان كے اندر اسلامی اقدار كى قدر دانى كا جذبہ پيدا ہونے كے ساتھ ساتھ ان كے نشو ونما ميں بھى اضافہ ہوسكے، اور اس طرح سے قرآنی مقابلوں كےاندر ايك اور نئے مفہوم كا اضافہ ہوجائے ۔
اور شيخ عبد الله بن زيد آل محمود ثقافتی اسلامی مركز كے اندر، نئے مسلمانوں كى اس شاخ نے اپنے مقابلہ كے بيسويں اور اكيسويں راؤنڈ كے دونوں سالوں كے اندر منعقد ہونے والے مقابلوں ميں (100%) اور قابل توجہ كاميابى حاصل كى ۔
ب - قرآن والے:
معاشرہ كے اندر تعليم كے كردار پر زور ديتے ہوئے اس مقابلے نے ممتاز كميونٹيز كو بھى شامل كيا، تاكہ معاشرہ كی خدمت سے متعلق اپنے پيغام اور تصور كو بحسن خوبى پيش كر سكے، اور اس كا سب سے واضح پيغام وتصور یہ ہے كہ اس نے "إذاعة القرآن الكريم" كے ذريعہ، رمضان المبارك كے اندر نشر ہونے والے پروگرام "أهل القرآن" كى مدد كى، يہ پروگرام اس مقابلہ كے بيسويں راؤنڈ سے شروع ہوا ۔
یہ پروگرام اس ناحئے سے بھی ممتاز ہے كہ اسميں، تلاوتِ قرآنِ كريم ميں رغبت ركھنے والے حضرات كےٹيليفون كا استقبال كيا جاتا ہے نيز فيصلہ كرنے والى كميٹی ان آوازوں كی جانچ پڑتال كرتی ہے، اور پھر ان ميں سے سب سے بہترين دس آوازوں كا انتخاب كركے ان كی عزت افزائی كى جاتى ہے ۔
ج- قرآن ٹوىٹر:
ترقى كی راه پر چلتے ہوئے اور مقابلہ ميں مختلف كميونٹيز كےلوگوں كے شمول ميں رغبت ركھتے ہوئے ، اس مقابلے نے امسال اپنے اكيسويں راؤنڈ ميں "تلفزيون قطر" (قطر ٹيلی ويژن)، "شبكة أهل قطر الأولى" (قطر والوں كا پہلا نيٹ ورك)، "الشبكة الإسلامية" (اسلام ويب) اور "إذاعة القرآن الكريم" (قرآن كريم كی نشريات) كے تعاون سے (غرد للقرآن) كے نام سے قطر كے اندر ايك نيا قرآنی مقابلہ لانچ كیا، اور يہ مقابلہ چند خاص ٹيكنيكل شروط كے ساتھ ٹويٹ پر منحصر ہے اور اس كا مقصد يہ ہے كہ اس بات كا علم ہو سكے كہ ٹويٹرز كس حد تك رابطے ميں ہيں اور قرآن سے ان كا كس حد تك لگاؤ ہے، اور جيسا كہ (غرد للقرآن) والے مقابلے ميں كاميابى كى دس پوزيشنوں ميں سے آٹھ پوزيشنوں ميں صرف خواتين نے ہى بہت بڑ ى كاميابى حاصل كى
د- تلاوت ميں توقف اور روانى اختيار كرو :
اس مقابلہ كے اكيسويں راؤنڈ ميں مقابلہ "رتل وارسل" (توقف اور روانى اختيار كرو) كا خيال آيا، جس نے قرآنی مقابلوں كی دنيا ميں ايك عالمی انقلاب برپا كرديا، اور اس كا مقصد یہ تھا كہ متوسط عمر كے لوگوں كے اندر اس خوبصورت مقابلہ كی روح كو زندہ، اور ٹيلی فون كے جديد قسم كے توسط كا استعمال كرتے ہوئے الله تعالى كى كتاب سے ان كے رابطے كو مضبوط كيا جاسكے ۔

عالمگيريت كى طرف پيش قدمى:
سنہ 1435 ء - 2014 ء ميں اس مقابلہ نے اپنے بيسويں راؤنڈ ميں، عربى زبان نہ بولنے والوں كے لئے ايك نئى شاخ كا اضافہ كيا اور اس كے لئے جائے انعقاد، خطۂ بلقان ميں واقع ملك كرواتيا كے وسط ميں "رييكا اسلامى مركز" كو چنا گيا، اور اسميں شامل ہونے والے ممالك: كرواتيا، بوسنيا، ہرسك، سلووينيا، اور مقدونيا تھے ۔
اور اس شاخ نے قطر سے باہر عربى زبان نہ بولنے والوں كى خدمت ميں - قرآنى مقابلہ كى تاريخ ميں - پہلى بار، خاص طور پر ان ممالك (كے باشندگان) كے لئے يہ مقابلہ پيش كيا ، جو ممالك اسلام كى درست تعليمات سے اخذ كى گئى روادارى كى اقدار اور روح كى قدردانى كى غرض سے قائم كئے گئے مراكز، اور اسلامى قطرى مشروعات كا گہوارہ ہيں ۔

:ثواب پانے كى غرض سے اسے عام كريں
يہ دعوتي اور قرآنى فائليں ہيں، اور نشريات كے ذريعہ ان كو عام كرنے ميں ہمارا ساتھ ديں، تاكہ اجر وثواب ميں بهی ہمارے ساتھ شامل ہو ں - ان شاء الله تعالى۔
آپ فائل كی نشانی (آئكن) پر كلك كركے، يا پھر اگر آپ كے موبائل فون ميں باركوڈ پڑهنے والا پروگرام ہو تو اسكے كيمره كو باركوڈ كے سامنے سے گزاركر ان فائلوں كو ڈاؤنلوڈ كر سكتے ہيں ۔
اينڈروئيڈ موبائل فون پر باركوڈ ريڈر پروگرام ڈاؤنلوڈ كرنے كے لئے يہاں كلك كريں
اور ايپل اسٹور والے نسخے (كاپى) كو ڈاؤنلوڈ كرنے كے لئے يہاں كلك كريں
كم سن بچےقرآن كريم (پارے)قرآن كريم (مكمل)أوائل ميں اول (بين الاقوامي)عربى زبان نہ بولنے والےادارے – تنظيمات - نجى شعبے
قرآن كريم (مكمل)قرآن كريم (پارے)كم سن بچےادارے–تنظيمات-نجى شعبےعربى زبان نہ بولنے والےأوائل ميں اول (بين الاقوامي)

جملہ حقوق وزارتِ اوقاف واسلامى امور كے لئے محفوظ ہيں (2015)