مقيمين حضرات
قطري حضرات
مكمل قرآن كريم
مكمل قرآن كريم
 

شيخ جاسم بن محمد بن ثانى قرآنى مقابلہ كے ضمن ميں مكمل قرآن كريم كے حفظ سے تعلق ركھنے والى شاخ، اس مقابلے كے لئے باعث فخر ہے اور دو دہائيوں سے زيادہ مدت تك (صنفين ميں سے) اسكے اندر شامل ہونے والے لوگوں كے سر پر عزت كا ايك تاج ہے، اور ساتھ ہى ساتھ قرآن كريم كى خدمت ميں قطر كى امتيازى شان كا ايك مظہر بھى ہے؛ كيونكہ (علم) قراءات كے ہم عصر علماء اور قرآنى مقابلوں كا فيصلہ كرنے والوں كے پيشوا لوگ اس بات كى گواہى ديتے ہيں كہ اس شاخ ميں آپس ميں سبقت كرنے كى غرض سے شركت كرنے والے قراء كى روايات مختلف ہوتى ہيں،اور ان ميں كئے جانے والے سوالات بھى كافى مشكل اور مختلف وجامع ہوتے ہيں اور ساتھ ہى ساتھ كافى وسيع پيمانے پر مختلف ملكوں كے لوگ اس مقابلہ ميں شركت بھى كرتے ہيں؛ انہى وجوہات كى بناء پر يہ شاخ ، الله تعالى كى عزيز كتاب كے حفظ كے مقابلہ پر آمادہ كرنے والا ايك طاقتور محرك اور سبب بن گئى، اور يہ انعامى مقابلہ قرآنى مقابلوں كا ايك درس گاہ بن گيا جس ميں مختلف ملكوں سے لوگ شركت كرتے ہيں اور ان كى روايات وقراءات بھى مختلف ہوتى ہيں اور ساتھ ہى ساتھ ان ميں كئے جانے والے سوالات بھى مختلف ہوتے ہيں۔
اور اس شاخ كى مندرجہ ذيل قسميں ہيں:

 
(صنفين ميں سے) شہري حضرات
 

- پورے قرآن كريم كا حفظ ترتيل وتجويد كے ساتھ

 
(صنفين ميں سے) مقيم حضرات
 

خاص حفاظ:
• پورے قرآن كريم كا ترتيل وتجويد كے ساتھ حفظ، نيز ڈاكٹر محمد بن عبد العزيز الخضيرى كى كتاب: "السراج في بيان غريب القرآن" كے ضمن ميں جزء عم كے (قرآنى) الفاظ كے معانى ياد كرنا ۔
• اس شاخ ميں ائمہ، مؤذنين، اساتذہ، قرآن كريم كے مقرئين اور مشہور قراء وغيرہ ميں سے جو لوگ حافظ ہيں وہ شريك ہوتے ہيں، نيز وہ لوگ بھى شريك ہوتے ہيں جو سابقہ مقابلوں ميں كامياب ہوچكے ہوں ۔

عام حفاظ:
• پورے قرآن كريم كو ترتيل وتجويد كے ساتھ ياد كرنا ۔
• اور اس شاخ ميں حافظ مقيم حضرات شركت كرتے ہيں اور ساتھ ہى ساتھ وہ لوگ بھى شركت كرتے ہيں جن كى عمر اٹھاره سال يا اس سے كم ہو ۔

 
انعامات
 

اس شاخ كے انعامات كى ٹوٹل قيمت تقريباً (1,100,000) قطرى ريال ہے ۔