اوائل ميں پہلا) بين الاقوامی شاخ)
(اوائل ميں پہلا) بين الاقوامی شاخ
 

يہ شيخ جاسم بن محمد بن ثانى قرآنى مقابلہ كى ايك شاخ ہے، اور يہ ہر تين سال پر منعقد كيا جاتا ہے، اور الله تعالى كى عزيز كتاب سے متعلق حكومتِ قطر كے اہتمام سے اس مقابلے كى ابتداء ہوئى ہے ۔
اور اسميں شريك ہونے والے، كسى بھى بين الاقوامى قرآنى مقابلہ ميں صرف پہلى پوزيشن سے كامياب ہونے والے لوگ ہى ہوتے ہيں۔

اس شاخ ميں شركت كرنے كے شروط:

• اس ميں شركت كرنے والا كسى بھى بين الاقوامى مقابلہ ميں، يا پھر اس مقابلہ كے سنِ انعقاد كے سابقہ سالوں ميں سے آخر كے تين سالوں ميں، شيخ جاسم بن محمد بن ثانى مقابلہ كى "مكمل حفظ ِقرآن " والى شاخ كے منعقد ہونے والے مقابلہ ميں پہلى پوزيشن حاصل كيا ہو ۔
• اس بات كا ثبوت پيش كرے كہ اس نے پہلى پوزيشن حاصل كى ہے ۔
• بالكل اسى شاخ ميں وہ پہلے كبھى بھى كامياب نہ ہوا ہو ۔

اغراض ومقاصد:

• ياد كرنے، سمجھنے، حسن ادائيگى اور غور وفكركى غرض سے الله تعالى كى كتاب كى طرف دهيان دينا ۔
• اس شخص كے معيار كو بلند كرنا جسے الله تعالى نےاپنى كتاب كو حفظ كرنے كے لئے چن ليا ہو ۔
• كتاب الله كے حفاظ كے درميان اِس قابل احترام تسابق كى روح كو زندہ اور بيدار كرنا ۔
• قرآن كريم اور اہل قرآن جو الله تعالى كے خاص لوگ ہيں، ان كى خدمت كے لئے حكومتِ قطر كےاہتمام كا اظہار كرنا۔
• قرآن كريم كو عام كرنے، اس كو سمجھنے اور اس ميں تدبر كرنے ميں مدد كرنا ۔

انعامات:
شيخ جاسم بن محمد بن ثانى قرآنى مقابلہ كے "أول الأوائل" (اوائل ميں سے پہلا) والے مقابلہ ميں پہلى پوزيشن حاصل كرنے والے كو ايك بڑا نقدى انعام ديا جاتا ہے، جو كہ قرآنى مقابلوں كى تاريخ ميں پہلے كبھى نہيں ديا گيا، اور اس كاانعام كا مبلغ: 1,000,000 قطرى ريال ہے، اور اسى طرح اس ميں شامل ہونے والےتمام لوگوں كو بھى نقدى انعام ديا جاتا ہے ۔