عربى زبان نہ بولنے والے
عربى زبان نہ بولنے والے
 

شيخ جاسم بن محمد بن ثانى مقابلہ كے ضمن ميں، عربى زبان نہ بولنے والوں كا قرآنى مقابلہ، وہ قرآنى مقابلہ ہے، جسے دونوں صنفوں كے لئے فراہم كيا گيا ہے اور جو اندرون قطر ، يا بيرون قطر منعقد ہوتا ہے،اور اس كا مقصد صرف يہ ہے كہ كتاب الله كى خدمت ہو، حفظ وتلاوت اور تدبر كى غرض سے قرآن كريم سے مسلمانوں كا تعلق مضبوط ہو سكے اور تمام (ملكوں كے) باشندگانِ وطن كے درميان باہمى تعارف كے روابط ميں اضافہ ہوسكے، نيز نيكى وپرہيزگارى پر تعاون اور ساتھ ہى ساتھ باہمى يكجہتى وامن كى انسانى اقدار كے روابط بھى مضبوط ہوسكيں ۔

مقابلہ كے اغراض ومقاصد:

• كتاب الله كى خدمت كرنا ۔
• حفظ وتلاوت اور تدبر كى غرض سے قرآن كريم سے مسلمانوں كا تعلق مضبوط كرنا ۔
• عربى زبان سے مسلمانوں كے تعلق ميں اضافہ كرنا، كيونكہ ان كے دينى امور كى حفاظت ميں اس زبان كا مركزى كردار رہا ہے۔
• حكومتِ قطر كى ماتحتى ميں چلنے والے اسلامى مراكز كو زندہ اور فعال بنانا ۔
• (متعدد ملكوں كے) باشندوں كے درميان آپسى تعارف كے روابط كو مضبوط كرنا اور نيكى وپرہيزگارى پر تعاون كرنا ۔
• نماز كى درستگى كے لئے قرآن كريم ميں سے جو چيزيں لازمى ہيں، ان كو ياد كرنے پر مسلمانوں كو آمادہ كرنا ۔

انعامات:

يہ شاخ مقابلہ كے اندر، تمام شركت كرنے والے فائز مرد وخواتين كو نقدى انعام ديتى ہے اور قطرى ريال كے مقابلے ميں وہاں كے علاقائى سكے (لوكل كرنسى) كى قيمت مختلف ہونے كى وجہ سے، اس انعام كى قيمت بھى مختلف ہوجاتى ہے ۔